چینی معیشت کے زوال سے دنیا کے تمام ممالک کو نقصان پہنچے گا: چیئرمین اپیک

Oct 19, 2018

بیجنگ(آئی این پی/شِنہوا)ایشیا،بحرالکاہل اقتصادی تعاون تنظیم(اپیک) کے وزرائے خزانہ کا اجلاس گذشتہ دنوں بابوا نیوگنی کے صدر مقام پورٹ مورزبی میں منعقد ہوا۔شرکا نے چین اور امریکہ کے درمیان ہونے والی تجارتی کشمکش پرتشویش کا اظہار کیا۔اجلاس کے چیئرمن،بابوا نیوگنی کے وزیر خزانہ چارلس ابیل نے کہا کہ اگر چینی معیشت زوال پذیر ہوئی تو دنیا کے تمام ممالک کو نقصان پہنچے گا۔چین کے نائب وزیرخزانہ یو وے پھنگ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی معاشی ترقی کے سلسلے میں تحفظ پسندی کے منفی اثرات عیاں ہو رہے ہیں۔

مزیدخبریں