درکھانہ (نمائندہ نواے وقت)تبدیلی کا نعرہ کھوکھلا ثابت ہوا پھر خاتون نے فرش پر بچی کو جنم دے دیاگزشتہ روز علی الصبح غریب محنت کش فلک شیر اپنی بیوی کو بنیادی مرکز صحت 9گھگھ لے کر گیا جو 24/7ہے وہاں پر کوئی بھی ڈاکٹر یا نرس موجود نہ تھی صرف خاکروب موجود تھا جس نے اپنے سٹاف کوآگاہ کیا لیکن کوئی بھی ڈھائی گھنٹے تک نا پہنچاحاملہ فرش پر درد سے تڑ پتی رہی تقریباً تین گھنٹے بعد بچی کی پیدائشہو گئی پھر بھی کو ئی کوئی عملہ ناآیا مریضہ کی طبیعت زیادہ خراب ہونے پر پرائیویٹ ہسپتال لے جایا گیا پرائیویٹ ڈاکٹر نے مریضہ کا علاج کیا جس کا بل غریب محنت کش نے پانچ ہزار روپے ادا کیا۔اس واقع کے بعد فلک شیر اور اہل علاقہ نے احتجاج کیا وزیر اعلیٰ سے سخت نوٹس لینے کی استدعا کی ہے۔
درکھانہ‘ بنیادی مرکزصحت سے عملہ غائب‘ خاتون نے بچی فرش پر جنم دیدی
Oct 19, 2018