آپٹما کا کاٹن یارن پر ڈیوٹی کم کرنے کے اقدام پر اظہار تشویش

لاہور (کامرس رپورٹر) آ ل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (آپٹما)کے ترجمان نے وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت ٹیکسٹائل انڈسٹری اور پیداوار و سرمایہ کاری عبدالرزاق دائود پر کاٹن اور پولیسٹر ،سٹیپل ، فائبر کی درآمد پر عائد کسٹم ڈیوٹی اور سیلز ٹیکس ختم کرنے پر زور دیا ہے تاکہ انڈسٹری اور اس منسلک ویلیو چین عالمی منڈی میں اپنی مسابقت قائم رکھ سکے ۔ ترجما ن نے کاٹن یارن پر ریگولیٹری ڈیوٹی 10فیصد سے کم کرکے پانچ فیصد کرنے کے اقدام پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور کہاہے کہ ا س اقدام سے غیر معیاری کاٹن یارن مقامی کاروبار میں داخل ہوجائے گا ۔ ترجمان نے مزید کہاکہ ملک میں کپاس کی فصل کی پیداوار میں کمی کے باعث سپینگ انڈسٹری کاانحصار کاٹن کی امپورٹ پر بڑھ رہا ہے اور سپینگ انڈسٹری نے اپنی ضروریات پوری کرنے کیلئے 35لاکھ کپاس کی بیلز درآمد کیں۔ ترجما ن نے کہاکہ ملک میں کاٹن کی پیداوار میں کمی سے بیسک ٹیکسٹائل انڈسٹری بری طرح متاثرہوئی ہے جس کے نتیجہ میں کاٹن یارن درآمد کیا جارہا ہے ۔ 2014.15میں کاٹن یارن کی درآمد کاحجم سالانہ 23ہزار ٹن تھا جو 2017.18میں بڑھ کر ایک لاکھ ایک ہزار نوے ٹن تک پہنچ چکا ہے۔

ای پیپر دی نیشن