انتخابات میں پاکستان کی کمیونٹی کی شمولیت اور دلچسپی سے نئی راہیں کھلیں گی

Oct 19, 2018

پیپلزپارٹی کی بڑی آزمائش سے گزر رہی ہے ۔ بے نظیر کے بغیر اتنی آفتوں نے آصف علی زرداری کو پریشان کر دیا ہے۔ میڈیا کے روبرو وہ خود کو Collectرکھنے کی ، قابو میں رکھنے کی بھرپور کوشش کرتے ہیں کبھی پھٹ پڑیں گے ۔انہوں نے نواز شریف سے اچھا نہیں کیا اور اعتزاز کا بھی رویہ نامناسب تھا نتیجہ سامنے آگیا ہے ۔نواز شریف مردانگی اور حوصلے سے جیل میںدن رات گزار رہے ہیں ۔ اعتزاز سر!you asked for it ....! نواز شریف ؟ ہمیں سمجھ نہیں آتا کہ ان کی قانونی ٹیم اور پارٹی ان کے لئے کیا کر رہی ہے؟.... ضمانت کی درخواستوں کا کیا ہوا.... ضمانت ہوتے ہوتے کیوں رہ گئی؟ اپیل کے حوالے سے اسلام آباد ہائی کورٹ کوئی بھی فیصلہ کرنے کی مجاز ہے ....یہ اپیل rejectہوگئی تو سپریم کورٹ میں اپیل ہوگی.... وہاں بھی یہی ہوا تو سزا پکی ہو جائے گی....MLNکے رہنما بڑے بڑے دعوے تو کرتے ہیں پر مستقبل پر ان کی ذرا نظر نہیں ہوتی تب مسلسل پسپائی کا عالم ہے ۔ غضب خدا کا ذرا پچھتانے کی توفیق نصیب نہیں ہوئی ہے ۔ کیسے لوگ ہیں !
سندھ میں مسلم لیگ ن کی تنظیم کو برطرف کرنا ضروری ہے ۔ شہباز شریف کی بے عزتی کروائی ہروا دیا۔ ایک سیٹ نہ لے سکے ۔قومی اسبملی کی....کوئی گھر چھوڑ کر ملیر سے لڑ رہا تھا .... ووٹ کتنے لئے ؟ پیسوں کی خرد برد کے الزام لگے ۔مگر مسلم لیگ میں احتساب کا کوئی نظام ہی نہیں ہے الیکشن میں سندھ میں شرمناک شکست ہوئی ہے ۔جن کی ضمانتیں ضبط ہوئیں وہ بھی دھاندلی کے پردے میں چھپنے کی کوشش کر رہے ہیں سندھ میں مسلم لیگ کی تنظیم نو ناگیز ہے ۔
غلط فہمی پڑی ہے عالم الفاظ میں اکبر
سرکاری دشواریوں کے بعد اکثر کام چلتا ہے
وسعت اور کامرانی کی گنجائش بہت ہے مگر کرے کون ؟ شاہ محمد شاہ نے بڑے تیر مارے جو شہبا ز شریف اسلام آباد میں مہمان نوازی کر رہے ہیں تب تو اچھے اور وضح دار لوگ بھاگتے ہیں اور پارٹی سے دور ہو جاتے ہیں ہر بات مشاہد اللہ کے علم میں ہے مگر وہ ھی تھکے تھکے نظر آتے ہیں۔
مریم نواز مشکل میں ہیں.... ہمارا معاشرہ تنزلی کا شکار ہے جہاں سیاسی دشمن میں قوم کی بیٹی کو اڈیالہ جیل میںبند رکھا گیا ہے.... ہم ایک اور بے نظیر کو جنم دے رہے ہیں .... ممکن ہے پھر ڈاکٹر خالد جاوید جان کی نظم شہرت حاصل کرلے، جو بے نظیر جلسوں میں دہراتی تھیں۔ میں باغی ہوں
میں باغی ہوں میں باغی ہوں
جو چاہے مجھ پر ظلم کرو
اس دور کے رسم رواجوں سے
ان تختوں سے ان تاجوں سے
جونفرت کی بنیادیں ہیں
انسانی خون سے پلتے ہیں
پاکستان میں چاروں جانب مسائل کا ڈھیر ہے اور بے چارے عمران خ ان خارجہ آمور کے حوالے سے دباﺅ میں نظر آتے ہیں ۔ 5ستمبر کو امریکی وزیرخارجہ کا دورہ .... اس سے پہلے گفتگو کے حوالے سے تنازعہ پیدا ہوگیا۔ امریکی وزیر خارج کے دورے سے پہلے ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف تشریف لائے ۔ چین کے تنازعہ کے بعد ، جس میں سعودی عرب اور ایران آمنے سامنے ہیں۔ پاکستان کو پل صراط پر سے گزرنا پڑ رہا ہے .... ایران بھی دوست ہے اور سعودی عرب سے ہمارے گہرے تعلقات ہیں ۔ وزیر اعظم عمران خان سیاہ لباس میں بہت

مزیدخبریں