پاکستان مسلم لیگ ن کویت کے سینئر نائب صدر ملک حیات محمد نے پاکستان مسلم لیگ ن۔یوتھ ونگ اور لیبر ونگ کے عہدیداروں اور کارکنوں کے اعزاز میں عشائیہ دیا جس میں خصوصی طورپر پاکستان بزنس کونسل کے صدر محمد عارف بٹ اور کریسنٹ سوسائٹی کویت کے چیف آرگنائزر عدنان افضل نے شرکت کی۔
تقریب کا آغاز تلاوت قرآن حکیم سے ہوا جس کی سعادت شبیر بٹ نے حاصل کی جبکہ نقابت کے فرائض محمد زبیر نے کی۔اس موقعہ پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے صدر غضنفر جمشید چوہدری نے کہاکہ مسلم لیگ ن اس وقت مشکلات حالات کا مقابلہ کر رہی لیکن ہمارے قائدین اور کارکنان ثابت قدم ہیں اور میاں محمد نوازشریف کی قیادت پر مکمل اعتماد ہے۔انہوں اس موقعہ پر پاکستان مسلم لیگ ن کے ایم این اے چوہدری عابد رضا کی ہائی کورٹ سے بربریت پر انہیں مبارک باد یش کرتے ہوئے ایسے مجاہد لیڈر ہوتے ہیں جو کسی مشکل سے گھبراتے نہیں بلکہ سینہ تان کر کھڑے ہو جاتے ہیں ہمیں ایسے لیڈروں پر فخر ہے۔اس موقعہ پر پاکستان مسلم لیگ ن گلف کے چیف آرگنائزر محمد عرفان ناگرہ نے کہاکہ وہ پارٹیاں تباہ ہو جاتی ہیں جو آپنے کارکنوں کا ِخیال نہیں رکھتی کارکن پارٹی کا اثاثہ ہوتے ہیں ان کے بغیر کوئی پارٹی کامیاب نہیں ہوسکتی ہمیں اپنے کارکنوں پر فخر ہے جو تمام مشکل حالات کا مقابلہ کرتے ہوئے ثابت قدم ہیں اور میاں محمد نواز شریف پر اعتماد کا اظہار کرتے ہیں۔اس موقعہ پر ملک حیات محمد نے کہاکہ میں اول و آخر مسلم لیگی ہوں اور میاں محمد نوازشریف کا ایک سپاہی ہوں میں نے بہت سی مشکلات کا سامنا کیا ہے لیکن اپنے قائد میاں محمد نواز شریف کے خلاف کوئی بات سنناگوارا نہیں کرسکتا جو بھی حالات ہوں ہم میاں محمد نواز شریف کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اگر تمام ادارے اپنی حدود میں رہ کر کام کریں تو ملک کو کسی قسم کی مشکل سامنا نہ کرنا پڑے آج جو بھی پاکستان کے حالات ہیں اداروں کی مداخلت سے ہے۔اس موقعہ پر پاکستان بزنس کونسل کے صدر محمد عارف بٹ نے کہاکہ ہم جہاں کھڑے تھے وہی آج بھی موجود ہیں چڑھتے سورج کی پوجا نہیں کرتے اور نہ ہی اپنا کبھی بیانیہ تبدیل کیا ہم آج بھی ثابت قدم کھڑے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان بزنس کونسل اور دیگر لوگوں کے تعاون سے پاکستان میں آنکھوں سے محروم افراد کے لئے کورینا کا سلسلہ شروع کیا ہے جس میں ہمیں بہت کامیابی ملی ہے اور اکثر لوگوں کو بینائی مل چکی ہے۔اس موقعہ پر چوہدری عبدالقدیر۔عرفان مہر۔ملک اخلاق احمد۔چوہدری عدنان افضل۔اور دیگر شرکاءنے بھی خطاب کیا اور بدر سیماب نے موجودہ حالات کے مطابق اشعار سنائے زبیر شرفی نے دونوں ممالک کی سلامتی استقامت۔اور ِخوشحالی کے لئے دعا کرائی اور عشائیہ دیا گیا۔
پاکستان مسلم لیگ ن۔یوتھ ونگ اور لیبر ونگ کے عہدیداروں اور کارکنوں کے اعزاز میں عشائیہ
Oct 19, 2018