ملتان (سپورٹس دیسک) ابوظہبی ٹیسٹ کے تیسرے دن قومی ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی کا عجیب انداز میں ''رن آؤٹ '' ہونا موضوع بحث بنا ہوا ہے۔قومی ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجا نے اسے اظہر علی کی بے وقوفی قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ اس انداز میں تو اسکول کرکٹ میں بچے آوٹ ہوتے دیکھے ہیں لیکن بین الاقوامی کرکٹ میں شاید ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہوگا۔' اسی لیے کہتے ہیں کہ کھیل کی تعلیم ضروری ہے۔
اظہر کا رن آؤٹ بے وقوفی کی انتہا ہے: رمیز راجا
Oct 19, 2018