چوک میتلا(نامہ نگار) بل کی عدم اداگئی چوک میتلا میں فلائی اوور پر لگی لائٹوں کو روشن کرنے کے لئے بجلی کنکشن بحال نہ ہوسکا جس کے باعث فلائی اوور پر اندھیرا ہو نے کے باعث رات کے وقت کوئی بھی حادثات رونما ہوسکتاہے علاقہ کی مختلف تنظیموں کے افراد کا شدید احتجاج اعلیٰ حکام سے فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے صورتحال کی طرف توجہ دینے کا مطا لبہ کیا ہے چوک میتلا فلائی اوور پر لگی لائٹوں کو روشن کرنے والے بجلی کے بل کی عدم اداگئی کے باعث واپڈا کی جانب سے لائٹوں کا کنکشن کاٹ دیا گیا ہے تین ماہ گزر جانے کے باوجود ابھی تک انتظامیہ کی جانب سے فلائی اوور پر لگی لائٹوں کے بجلی کنکشن کی ادائیگی نہیں کی گئی ۔علاقہ کی مختلف تنظیموں کے افراد نے شدید احتجاج کرتے ہوئے حکو مت سے مطا لبہ کیا ہے کہ فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے فلائی اوور چوک میتلا پرلگی لائٹوں کو روشن کرنے والے بجلی کنکشن کی اداگئی کرتے ہوئے لائٹوں کو چالوکر نے کامطا لبہ کیاہے تاکہ فلائی اوور روشن ہوسکے اور رات کو مسافروں اور ٹرانسپورٹروں کو سہولت میسر ہوسکے ۔