کبیروالا(نامہ نگار) اہل علاقہ پریشان کسی وقت بھی حادثہ کا سبب بن سکتاہے ۔ صوبائی وزیر میاں حسین جہانیاں گردیزی کے آبائی گاؤں موضع کوٹلی بھٹہ نزدپل بٹہ کوٹ معروف پل پھٹیاں والاـــجوکہ کم از کم 50سال پرانہ ہے اس کے لکڑی کے تختے ٹوٹ پھوٹ چکے ہیںآنے جانے والے لوگوں کیلے ہر وقت جا ن کا خطرہ رہتاہے کسی وقت بھی کوئی ناخوشگوار واقع پیش آسکتاہے اہل علاقہ نے متعددمرتبہ حکام بالا اور میاں حسین جہانیاں گردیزی کواس خستہ حال پل کی مرمت کے بارے میںکہاگیا مگر تاحال کوئی عمل درآمد نہ ہوسکا۔اہل علاقہ کے مطابق حکام بالاکی خاموشی کسی بڑے حادثہ ہونے کی منتظردیکھائی دیتی ہے ۔