سانحہ کارساز شہید بے نظیر بھٹو کو عوامی جدوجہد سے روکنے اور ڈکٹیٹر سے مذاکرات کرنیکے لئے کیا گیا تھا: حبیب اﷲ شاکر

Oct 19, 2018

ملتان (سپیشل رپورٹر) سابق صدر ہائیکورٹ بار ملتان حبیب اللہ شاکر نے کہا ہے کہ سانحہ کارساز شہید بے نظیر بھٹو کو عوامی جدوجہد سے روکنے اور ڈکٹیٹر سے مذاکرات کرنیکے لئے کیا گیا تھا اور بات نہیں ماننے پر دھماکہ کرکے انسانی جانوں کا ناحق خون بہایا گیا جبکہ اکتوبر کا مہینہ لیاقت علی خان سمیت دیگر سانحات سے بھرا ہوا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ڈسٹرکٹ بار میں سانحہ کارساز کو 11 سال مکمل ہونے پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ہے۔ انہوں نے کہا ملک کے تمام طبقات تبدیلی چاہتے ہیں لیکن ایسی تبدیلی جس میں تمام عہدوں پر قابلیت اور صلاحیت کی بنیاد پر تعینات کیا جائے ۔ اس موقع پر دیگر عہدیداروں سابق ایم پی اے نفیس احمد انصاری، ہراج اور نوید ہاشمی نے بھی خطاب کرتے ہوئے اکتوبر کے سانحات پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر صدر بار ملک محبوب علی سندیلہ، نائب صدر مشتاق حیدر ٹیپو اور ڈسٹرکٹ کلرکس بار کے صدر حاجی محمد امین ساجد سمیت دیگر عہدیداروں کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی ہے۔

مزیدخبریں