سابق اولمپئنزکاپی ایچ ایف تحلیل ، شفاف تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بنانے کا مطالبہ

لاہور(آئی این پی)پاکستان ہاکی فیڈریشن کے خلاف سابق اولمپئنز اور انٹرنیشنل کھلاڑیوں نے گرینڈ الائنس بنا کر فیڈریشن عہدیداروں کوبرطرف کرکے معاملات کی شفاف تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی بنانے کا مطالبہ کر دیا۔گرینڈالائنس میں شامل سینئر اولمپئینز کی طرف سے ڈیفنس کلب لاہور میں اہم میٹنگ کا اہتمام کیا گیا جس میں اولمپیئن را سلیم ناظم، اولمپیئن خواجہ جنید، اولمپیئن خالد بشیراور اولمپیئن نوید عالم سمیت دوسرے انٹرنیشنل کھلاڑی بھی شامل تھے۔شرکا کے مطابق گرینڈ الائنس کے تحت جلد قومی کھیل کی بقا کے لئے ملک گیرمہم کا آغازہوگا جس میں پاکستان ہاکی اولمپئنز، انٹرنیشنل و نیشنل کھلاڑی، ٹیکنیکل آفیشلز کی بڑی تعداد شامل ہوگی۔گرینڈ الائنس میں شامل اولمپیئن نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کی انکوائری کمیٹی کی سفارشات پرعملدرآمد کے بجائے پی ایچ ایف ارباب اختیار نے مجرمانہ خاموشی اختیارکرلی ہے۔

ای پیپر دی نیشن