اظہر علی کو گیند سے توجہ ہٹانا مہنگا پڑ گیا‘ احمقانہ رن آئوٹ ہو گئے

لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس )ابوظہبی ٹیسٹ میں قومی ٹیم کے انتہائی تجربہ کار کھلاڑی اظہر علی 64 کے انفرادی سکور پر غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے رن آوٹ ہوگئے۔ اظہر علی نے شاٹ مارا اور بال کو تیزی سے باونڈری لائن کی جانب جاتا دیکھ کر رن لینے کے بجائے پچ کے درمیان میں اسد شفیق کے ساتھ کھڑے ہوکر باتیں کرنے لگے، تاہم دوسری جانب باونڈری کے پاس گھاس کے زیادہ ہونے کی وجہ سے بال پہلے ہی رک گئی۔اس موقع پرفیلڈر نے بال کو فیلڈ کرکے وکٹ کی جانب پھینکا جسے وکٹ کیپر نے رن آئوٹ کی صورت میں آسٹریلیا کو اہم کامبابی دلوائی۔پچ کے درمیان خوش گپیوں میں محو قومی ٹیم کے دونوں سینئر کھلاڑی اس اچانک صورتحال پر ہکا بکا رہ گئے تاہم ہوش آنے تک اظہر علی اپنی وکٹ گنوا چکے تھے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...