پاکستان کے بیشتر شہروں میں جمعہ کی شام ساڑھے چھے بجے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے. زلزلہ اسلام آباد، پشاور اور لاہور سمیت پنجاب اور خیبر پختونخوا کے متعدد شہروں میں محسوس کیا گیا. امریکن جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز پاک چین سرحدی علاقہ تھا. ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت پانچ اعشاریہ تین ریکارڈ کی گئی ، زلزلے کی گہرائی ایک سو بیس کلومیٹر زیر زمین تھی ۔