سابقہ حکومت کی غلط پالیسیوں کا خمیازہ قوم کوبھگتنا پڑرہا ہے۔جلد ہی بحران سے نکل جائیں گے: وزیرِاعظم عمران خان

Oct 19, 2018 | 23:51

ویب ڈیسک

اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے بزنس کمیونٹی کے وفد نے ملاقات کی اوردیامربھاشا اور مہمند ڈیم فنڈ کے لئے نوکروڑانیس لاکھ روپے کا چیک پیش کیا.اس موقع پروزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک اس وقت مشکل معاشی حالات سے دوچار ہے۔ماضی کی حکومتوں نے جہاں ملک کو ایک طرف اندرونی اور بیرونی قرضوں کی دلدل میں دھکیل دیا وہاں اداروں کومکمل طور پرتباہ کردیا گیا،قومی ادارے خساروں کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسٹیل مل،پی آئی اے،پاکستان ریلوےمیں اربوں روپے کے نقصانات ہیں۔ ماضی کی حکومتوں نے ملک کے ساتھ جو کیا وہ دشمن بھی نہیں کرتے۔ماضی کے حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کا خمیازہ قوم کوبھگتنا پڑرہا ہے۔ہم جلد ہی بحران سے نکل جائیں گے۔منی لانڈرنگ پرقابو پالیا تو معاشی مسائل پر بھی قابو پالیں گے۔

مزیدخبریں