قومی ٹی ٹونٹی: ناردرن نے ڈک ورتھ لوئس کے تحت کے پی کے کو ہرا دیا

Oct 19, 2019

لاہور (نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر) قومی ٹی ٹونٹی کپ کے 12 ویں میچ میں ناردرن ڈک ورتھ لوئس کے تحت کے پی کے کو ہرا دیا۔ ناردرن نے ٹاس جیت کر باولنگ کا فیصلہ کیا۔کے پی کے نے 16 اوورز میں 134 رنز بنائے۔موسیٰ خان نے فخر زمان کو 3، اسرار اللہ کو1 جبکہ عادل امین کو 3 رنز پر پویلین بھیج دیا، خوشدل شاہ نے 22 رنز بنائے۔ افتخار احمد نے 20 گیندوں پر 31 رنز‘ مصدق احمد نے 16 رنز کی باری کھیلی۔کپتان محمد رضوان نے 35 گیندوں پر 52 رنز بنائے۔ موسیٰ خان نے چار شکار کیے۔ہدف کے تعاقب میںناردرن نے 11.3 اوورز میں تین وکٹوں پر 102 رنز بنائے تھے کہ پھر بارش شروع ہو گئی ‘ میچ ختم کر کے ڈک ورتھ لوئس کے تحت فیصلہ کیا گیا۔علی عمران34 ‘ عمر 39 رنز بنائے۔ اس سے قبل سینٹرل اور سدرن کے درمیان میچ زیادہ بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا ۔ میچ میں ایک اوور بھی نہ ہو سکا۔

مزیدخبریں