سرفراز احمد کو کپتانی سے ہٹانے پر کھلاڑیوں کی خوشی، ویڈیو شیئر، پی سی بی پر تنقید

لاہور(نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر) قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے فیصل آباد میں بابراعظم سے تفصیلی ملاقات کی جس میں انہیں قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کی قیادت دینے کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سرفراز احمد کو کپتانی سے ہٹائے جانے کے اعلان کے فوری بعد ایک ٹوئٹ سے بورڈ تنقید کی زد میں آگیا۔سرفراز احمد کو کپتانی سے ہٹائے جانے کے اعلان کے تھوڑی دیر بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ایک ٹویٹ کی گئی جس میں شامل ایک ویڈیو میں کھلاڑیوں کو خوشیاں مناتے دِکھایا گیا جبکہ اس موقع پر سرفراز احمد بھی ویڈیو میں موجود ہیں جنہیں ٹریننگ سیشن کے دوران ٹیم کا ایک ممبر باہر جانے کا اشارہ کررہا ہے۔پی سی بی کی جانب سے سرفراز احمد کو کپتانی سے ہٹانے کے موقع پر ویڈیو جاری کرنے سے تاثر پیدا ہوا کہ کھلاڑی سرفراز کے جانے کی وجہ سے خوشیاں منارہے ہیں اور ٹیم کا ایک ممبر انہیں باہر جانے کو کہہ رہا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی اس ٹویٹ پر کرکٹ کے شائقین نے بورڈ پر تنقید کی اور اسے نامناسب قرار دیا۔ٹوئٹر صارفین کی جانب سے پی سی بی پر تنقید کے بعد بورڈ نے اس ویڈیو کو ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ہٹادیا۔ پی سی بی حکام کا کہنا تھا کہ یہ ایک غلطی ہے لیکن اس کا مقصد کسی کی دل آزاری کرنا نہیں تھا۔پی سی بی حکام نے ٹویٹ پر معذرت کرتے ہوئے کہا کہ ایک سال بعد ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کا آغاز ہوگا جس کیلئے ٹکٹوں کی فروخت آج سے شروع ہوئی ہے، اسی حوالے سے تمام کرکٹ بورڈز نے ویڈیو جاری کرنے کا فیصلہ کیا تھا البتہ پی سی بی کی جانب سے ویڈیو کی شیئرنگ اور سرفراز کو کپتانی سے ہٹائے جانے کے ٹائمنگ میچ ہونے سے غلط تاثر پیدا ہوا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...