بنگلا دیشی وفد کادورہ نیشنل کرکٹ سٹیڈیم‘ سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

Oct 19, 2019

لاہور(سپورٹس رپورٹر +نمائندہ سپورٹس)بنگلہ دیش سے آئے سکیورٹی وفد نے کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد سے قبل سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے نیشنل سٹیڈیم کا دورہ کیا۔4 رکنی بنگلہ دیشی وفد نیشنل سٹیڈیم پہنچا تو ڈائریکٹر انٹرنیشنل ذاکر خان اور منیجر سکیورٹیز کرنل عثمان انواری نے سکیورٹی سمیت دیگر انتظامات پر بریفنگ دی۔ بنگلہ دیشی وفد نے جنرل سٹینڈز سمیت سٹیڈیم کے مختلف حصوں کا دورہ کیااور تصاویر بھی بنائیں جبکہ موبائل کنٹرول سینٹر کا بھی معائنہ کیا۔ وفد کو ٹیم بس کی باکس سکیورٹی کا بھی بتایا گیا۔وفد نے ہوم سیکرٹری سیبھی ملاقات کی جس میں بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے طے شدہ دورہ پاکستان میں کراچی میں ہونیوالے میچز کے حوالے سے انتظامات پر بات چیت کی گئی۔ بنگلہ دیش کی تین ٹیموں کی پاکستان آمد کے حوالے بنگلہ دیشی سکیورٹی وفد آج لاہور پہنچے گا۔ نشتر سپورٹس کمپلیکس، سیف سٹی سمیت وینو کے داخلی اور خارجی راستوں کا بھی معائنہ کریگا۔

مزیدخبریں