اوپن مارکیٹ میں ڈالر 4 ماہ کی کم ترین سطح156 روپے10 پیسے پر پہنچ گیا

لاہور، کراچی( آن لائن ، کامرس رپورٹر) ملک بھر میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹر بینک میں امریکی ڈالر 18 پیسے سستا ہونے کے بعد 4 ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا۔روپے کے مقابلہ میں ڈالر 155 روپے 88 پیسے پر بند ہوا۔ چار ماہ کے دوران انٹربینک میں ڈالر 8 روپے 37 پیسے سستا ہوا، جبکہ اسی عرصے کے دوران ملکی قرضوں کے بوجھ میں 8 کھرب روپے کی کمی ہوئی۔ دوسری طرف انٹر بینک کی طرح اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی کرنسی میں 5 پیسے کی گراوٹ دیکھی گئی، روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 156 روپے 10 پیسے کی سطح پر پہنچ گیا۔ یورو کی قیمت 173 روپے 50 پیسے برقرار رہی جبکہ برطانوی پائونڈ کی قیمت فروخت 50 پیسے کی کمی سے 200 روپے 50 پیسے ہوگئی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...