لاہور (خصوصی نامہ نگار) حضرت علی ہجویری المعروف داتا گنج بخشؒ کے 976ویں سالانہ عرس مبارک کی تقریبات کا افتتاح گزشتہ روز رسم چادر پوشی سے کردیا گیا۔ رسم چادر پوشی میں میاں محمود الرشید صوبائی وزیر ہائوسنگ پنجاب نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ جبکہ ڈائریکٹر جنرل اوقاف پنجاب ڈاکٹر طاہر رضا بخاری، چیئرمین وممبران امور مذہبیہ کمیٹی نذیر چوہان، میاں محمد حنیف، سردار طالب حسین، شاہد رشید، شیخ محمد امین سمیت زائرین نے کثیر تعداد نے شرکت کی سعادت حاصل کی۔ مفتی محمد رمضان سیالوی خطیب جامع مسجد داتاؒ دربار نے قوم وملت کی خوشحالی اور بالخصوص کشمیر کے مسلمانوں کی آزادی کے لیے خصوصی طور پر دعا کی گئی۔ بعد ازاں صوبائی وزیر سبیل دودھ کا افتتاح بھی کیا، کنونیئر سبیل دودھ و ممبر امورمذہبیہ کمیٹی چوہدری منظور احمدگجر نے بتایا کہ عرس کے تینوں ایام عقیدت مندوں خصوصاً گجر برادری ہزروں من دودھ دربار شریف پر پیش کرتے ہیں۔
حضرت علی ہجویری المعروف داتا گنج بخشؒ کے 976 ویں عرس کی تقریبات شروع
Oct 19, 2019