ملک کیلئے ہر وقت حاضر ہوں، شجاعت: فضل الرحمن سے تبادلہ خیال، پرویز الٰہی بھی موجود تھے

لاہور (خصوصی نامہ نگار) صدر (ق) لیگ چودھری شجاعت حسین اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے فضل الرحمن نے وفد کے ساتھ ملاقات کی اور چودھری شجاعت حسین کو صحت یابی پر مبارکباد دی۔ وفد میں سینیٹر طلحہ محمود، مولانا عبدالغفور حیدری، مولانا امجد و دیگر رہنما شامل تھے۔ جبکہ اس موقع پر وفاقی وزیر ہائوسنگ طارق بشیر چیمہ، ارکان قومی اسمبلی مونس الٰہی، سالک حسین، صوبائی وزیر معدنیات حافظ عمار یاسر، شافع حسین اور چودھری گلزار بھی موجود تھے۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے صحت کے ساتھ وطن واپسی پر آپ کو ملک کی خدمت کرنے کا موقع فراہم کیا ہے، اس وقت موجودہ سیاسی ماحول میں آپ کی سیاسی بصیرت کی ضرورت ہے، آپ کی ملک کیلئے خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ ملک وقوم کی خدمت کیلئے میں ہروقت حاضر ہوں۔ فضل الرحمن کی قیادت میں وفد کی آمد پر چودھری پرویزالٰہی نے انہیں خوش آمدید کہا۔ شجاعت حسین اور پرویزالٰہی سے جماعت اسلامی کے وفد نے نائب امیر لیاقت بلوچ اور ڈاکٹر فرید پراچہ کی قیادت میں یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ انہوں نے چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی جبکہ سیاسی معاملات اور دیگر امور بھی زیر غور آئے۔ شجاعت حسین سے تحریک انصاف اوکاڑہ کے رہنما چودھری محمد عبداللہ طاہر، چودھری محمد سلیم صادق، رائے حماد اسلم کھرل اور دیگر رہنمائوں نے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...