ڈینگی کے خاتمے کیلئے قومی لائحہ عمل کااعلان جلد کیا جائے گا،ڈاکٹرظفرمرزا

Oct 19, 2019

اسلام آباد(نا مہ نگار)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹرظفر مرزا نے کہاہے کہ ڈینگی کے خاتمے کے لئے قومی لائحہ عمل کااعلان جلد کیا جائے گا۔ جمعہ کو صبح اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ظفر مرزا نے کہا کہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں ڈینگی کے مریضوں میں اب کمی آرہی ہے۔ معاون خصوصی نے کہا کہ سرکاری ادارے ڈینگی کے مریضوں کو مربوط طریقے سے بہتر اور مفت علاج معالجے کی سہولتیں فراہم کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اسلام آباد اور راولپنڈی کے ان علاقوں میں باقاعدگی سے ڈینگی کے خاتمے کیلئے چھڑکاو کیا جارہا ہے جہاں اس کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

مزیدخبریں