اوورسیزپاکستانیوں کے مفادکا ہرقیمت پر تحفظ کیا جائیگا:سید جاوید بخاری

Oct 19, 2019

لاہور (کلچرل رپورٹر)کمشنر اوور سیز پاکستانیز کمیشن(او پی سی) پنجاب سید جاوید اقبال بخاری نے کہا ہے کہ اوور سیز پاکستانیوں کے مفادات کا ہر صورت میں تحفظ کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے او پی سی پنجاب کے ہفتہ وار کارکردگی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ ڈائریکٹر ایڈمن او پی سی طیب فرید نے اجلاس کو حل شدہ شکایات، جاری پیشرفت، نمایاں اعداد شمار اور دیگر امور بارے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ایک ہفتہ کی قلیل مدت کے دوران 102 شکایات کا ازالہ جبکہ 295 شکایات کے جلد حل کیلئے مجاز اتھارٹی کو ریفر کیاگیا ہے۔

مزیدخبریں