اسلام آباد(نمائندہ خصوصی))انجمن ہول سیل فروٹ کمیشن ایجنٹس کی ذیلی کمیٹی برائے کیلا نے مطالبہ کیا ہے کہ کیلے کے آڑھتیوں سے کیلے کے پتوں کے پیسے نہ لئے جائیں کیونکہ اس سے کیلا کی قیمت میں اضافے سے عام آدمی کی قوت خرید میں فرق پڑتا ہے۔ گزشتہ روز انجمن ہول سیل فروٹ کمیشن ایجنٹس اسلام آباد کے صدر بابو محمد علیم کی زیر صدارت ایک مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس میں ملک بھر کے تمام منڈیوں آڑھتیوں ، زمیندار، ٹرانسپورٹرز ،اور سندھ سے تعلق رکھنے والے کیلے کے کاشت کارشریک تھے۔اجلاس میںچوہدری اظہار روف ، چوہدری شوکت ، ملک قمبر اعوان ، ملک آصف اعوان، محمد عرفان چودھری صغیر ، چوہدری سہیل ، چوہدری اشفاق و دیگر تاجران نے شرکت کی۔