لیبیا: باغی فوسرز کی فضائی کارروائی، کئی ہلاک، گولہ بارود کا ذخیرہ تباہ

طرابلس( آن لائن )لیبیا میں (فیلڈ مارشل خلیفہ حفتر کی) قومی فوج کے لڑاکا طیاروں نے دارالحکومت طرابلس کے نواحی علاقوں میں وفاق کی حکومت کی فورسز کے کئی ٹھکانوں اور کیمپوں کو پے در پے فضائی حملوں کا نشانہ بنایا۔ یہ بات قومی فوج کے ایک ذمے دار بریگیڈیئر جنرل خالد المحجوب نے بتائی المحجوب کے مطابق فضائیہ کے طیاروں نے عین زارہ اور السبیعہ کے درمیان واقع علاقے مشروع الموز اور العزیزیہ میں مسلح ملیشیاں کے جتھوں پر شدید حملے کیے۔ علاوہ ازیں باب تاجورا ملیشیا کے ہیڈ کوارٹر کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ حملے کے نتیجے میں ملیشیا کے کئی ارکان ہلاک ہو گئے اور وہاں موجود گولہ بارود کا ذخیرہ تباہ ہو گیا۔

ای پیپر دی نیشن