شہریوں کیلئے ٹھوکر سے جلو موڑ تک ٹرام چلانے کے فیصلہ پر پنجاب اسمبلی میں تحریک التوائے کار جمع

لاہور (خصوصی نامہ نگار) رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے ایک تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب حکومت نے لاہور کے شہریوں کو بہترین سفری سہولتیں فراہم کرنے کے لئے ٹھوکر نیاز بیگ سے جلو موڑ تک ٹرام چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ ٹرانسپورٹ اور چیک رپبلک و چین کے اشتراک پر مبنی غیر ملکی کمپنیوں ان کون گروپ اور سی آر ایس سی انٹرنیشنل کے مابین مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہو گئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن