احیاء دین کیلئے حضرت ثانی لاثانیؒکی خدمات ناقابل فراموش ہیں:اشرف آصف جلالی

Oct 19, 2019

لاہور (خصوصی نامہ نگار) حضرت میاں شیر محمد شرقپوری قدس سرہ العزیز کے برادر حقیقی حضرت میاں غلام اللہ ثانی لاثانی کا دو روزہ سالانہ عرس گزشتہ روز اختتام پذیر ہوگیا، عرس میں ملک بھر سے لاکھوں عقیدت مند وں نے شرکت کی۔عرس شریف کی صدارت میاں ولید احمد شرقپوری سجادہ نشین آستانہ عالیہ شرقپور شریف نے کی۔عرس کی اختتامی نشست سے خطاب کرتے ہوئے تحریک لبیک یارسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا۔حضرت میاں شیر محمد شرقپور ی نے حضرت مجددالف ثانی کی تعلیمات کو اُجاگر کرنے میں بھر پور کردار ادا کیا ۔حضرت شیر ربانی اورحضرت ثانی لاثانی نے لاکھوں لوگوں میں سنت مصطفی ﷺ پر پیروی کا جذبہ اُجاگر کیا۔آپ نے معاشرتی برائیوں کے خاتمے کیلئے تصوف کی برکات کو تقسیم کیا۔آپ کی صحبت میں بیٹھنے والوں میں نسل در نسل شریعت کا رنگ نظر آرہا ہے۔آپ کے بے ریا اور بے باک انداز نے برطانوی استعمار کے زمانے میں بھی دین کا پرچم سربلند رکھا ۔انہوں نے کہاحضرت میاں جمیل احمد شرقپوری نے زندگی بھر نظام مصطفی ﷺ کی حکمرانی اور ناموس مصطفی ﷺکی پاسبانی،نقشبندی تصوف اور فکر مجدد کے فروغ کیلئے انتھک کردار ادا کیا۔

مزیدخبریں