اسلام آباد( چوہدری اعظم گِل )لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس امین الدین خان 21 اکتوبر کوسپریم کورٹ آف پاکستان کے جج کاحلف اٹھائینگے چیف جسٹس آف پاکستان آصف سعید خان کھوسہ صبح نو بجے سپریم کورٹ بلڈنگ میں ان سے حلف لینگے۔جسٹس امین الدین خان کی بطور جج سپریم کورٹ تعیناتی کا نوٹیفیکیشن صدر مملکت عارف علوی کی منظوری کے بعد 16 اکتوبر کو جاری کیا گیا تھا۔جسٹس شیخ عظمت سعید کی ریٹائرمنٹ کے بعد جوڈیشل کمیشن نے جسٹس امین الدین خان کی بطور جج سپریم کورٹ تعیناتی کی سفارش کی تھی۔جسٹس امین الدین خان 1960 میںجنوبی پنجاب کے ضلع ملتان میں پیدا ہوئے آپ نے ملتان سے ہی1981 میں قانون کی تعلیم مکمل کی اور 1984 میں ملتان سے ہی ٹیکس قوانین سے متعلق ڈپلومہ بھی حاصل کیا اور پھر اپنے والد کے زیر سایہ لاء پریکٹس کا آغاز کیا اور1965 میںوکالت کا باقاعدہ آغاز کیا آپ 2001 میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے وکیل بنے۔ آپ نے سول مقدمات میں اپنا لوہا منوایا ہے اور سول مقدمات کے ماہر جج ہیں۔واضع رہے کہ جسٹس امین الدین خان کے ساتھ سپریم کورٹ میںججز کی تعداد چیف جسٹس سمیت 17 ہوجائے گی۔
جسٹس امین الدین خان 21اکتوبر کوسپریم کورٹ کے جج کاحلف اٹھائینگے
Oct 19, 2019