صدرڈاکٹر عارف علوی کل سے جاپان ک5 روزہ دورہ کریں گے

صدرڈاکٹر عارف علوی جاپان کی حکومت کی دعوت پرشہنشاہ NARUHITO کی تاج پوشی کی تقریب میں شرکت کیلئے کل  سے جاپان کاپانچ روزہ دورہ کریںگے ۔

تقریب میں ایک سو سے زائد سربراہان مملکت وحکومت کی شرکت متوقع ہے۔پاکستان اورجاپان دیرینہ دوست ہیں اور ان کے دوطرفہ تعلقات میں مثبت رجحان پایاجاتاہے۔دونوں ملکوں کے درمیان معاشی تجارتی، سرمایہ کاری ، آئی ٹی ، زراعت، انسانی وسائل کی ترقی اور سیاحت جیسے مختلف شعبوں میں باہمی فائدے پرمبنی تعاون کو فروغ دینے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔صدر علوی کے دورے سے دونوں ملکوں کے درمیان پہلے سے موجود دوستانہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے.

ای پیپر دی نیشن