معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سندھ کےعوام نےبھٹوزندہ ہےنعرےکولاڑکانہ میں دفن کیا،لاڑکانہ میں عوام نےمعاشی دہشتگردوں کونشان عبرت بنادیا۔
میڈیا سے گفتگو میں وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ رات کوسرکاری خرچ پرجلسہ ہوا،جلسےمیں ایک بچہ اقتدار کیلئےبلک بلک کررورہاتھا،سندھ کےعوام نے بھٹوزندہ ہےنعرےکولاڑکانہ میں دفن کیا،لاڑکانہ میں عوام نےمعاشی دہشتگردوں کونشان عبرت بنادیا، عوامی وسائل پرجلسہ کرنیوالےسندھ میں آٹا مہنگا کرنے کا نوٹس لیں، لوگ عوام کےوسائل پر سیاست چمکانےمیں مصروف ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ سال سندھ حکومت نےگندم ذخیرہ نہیں کی، گندم ذخیرہ نہ کرنےکےباعث آٹامہنگاہوا، سندھ کےعوام صوبائی حکومت کی بدانتظامی کا شکار ہو رہے ہیں، سندھ حکومت نےمقررہ وقت میں گندم کی خریداری نہیں کی، وزیراعظم نےمہنگائی کاسخت نوٹس لیا ہے، وزیراعظم نے مختلف وزارتوں سےمہنگائی پرقابوپانےکیلئےتجاویزطلب کیں ہیں۔
وزیراعظم نےمہنگائی پرقابوپانےکیلئےتجاویزطلب کیں ہیں: فردوس عاشق اعوان
Oct 19, 2019 | 16:37