امریکا میں تازہ ترین سروے میں کہا گیا ہے کہ بیشتر امریکی شہری ٹرمپ کے مواخذے کے حق میں ہیں .ہیل نیوز ویب کے مطابق گیلپ نے اپنے تازہ ترین سروے رپورٹ میں کہا ہے کہ امریکا کے52 فیصد شہری ٹرمپ کے مواخذے اور عہدہ صدارت سے انہیں برطرف کردئے جانے کے حق میں ہیں ۔رائے عامہ کے اس تازہ ترین جائز ے میں کہا گیا ہے کہ جولائی کے مقابلے میں اب ٹرمپ کے مواخذے کی تحریک کی حمایت میں7 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔اس سروے میں 46 فیصد امریکیوں کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کو عہدہ صدارت سے برطرف نہیں ہونا چاہئے ۔ڈیموکریٹس کے اندر ٹرمپ کے مواخذے کی تحریک کی بہت زیادہ حمایت دیکھنے کو مل رہی ہے۔دوسری جانب امریکی سینیٹ میں ریپبلیکن اسپیکر نے ریپبلیکن ارکان سے کہا ہے کہ وہ ٹرمپ کے ممنکہ مواخذے کے لئے متحد ہوجائیں۔