حکومت جاپان نے اعلان کیا ہے کہ وہ آبنائے ہرمز میں محفوظ جہاز رانی میں مدد کے لیے سیلف ڈیفینس فورسز، ایس ڈی ایف، کو مشرقِ وسطیٰ بھیجنے پر غور کر رہی ہے ۔ چیف کابینہ سیکریٹری یوشی ہیدے سگا نے بتایا کہ جاپان جہازوں کو محفوظ راہداری فراہم کرنے والے امریکی تجویز کردہ بین الاقوامی اتحاد میں شامل نہیں ہو گا ۔ انہوں نے مشرقِ وسطیٰ میں امن و استحکام کو جاپان اور بین الاقوامی برادری کے امن اور خوشحالی کے لیے اہم قراردیا ۔ حکومت بحری سیلف ڈیفینس فورس کے تباہ کن جہازوں اور نگرانی کے ہوائی جہاز کی خلیجِ عمان میں تعیناتی پر غور کر رہی ہے جو بحیرہ عرب کے شمالی حصے اور یمن کے نزدیک ہے۔ یہ تعیناتی ایس ڈی ایف کی سروے اور تحقیقی سرگرمیوں کا حصہ ہو گی۔
جاپان جہازوں کو محفوظ راہداری فراہم کرنے والے امریکی تجویز کردہ بین الاقوامی اتحاد میں شامل نہیں ہو گا
Oct 19, 2019 | 23:07