پاکستان کے تحفظات دور کرنے کیلئے محنت کررہے ہیں: ٹک ٹاک انتظامیہ

Oct 19, 2020

بیجنگ (این این آئی ) ٹک ٹاک انتظامیہ نے کہاہے کہ پاکستان میں ٹک ٹاک بند ہونے کے بعد بھی ہم پی ٹی اے سے رابطے میں رہے جس کا مقصد مقامی قوانین کی پاسداری سے متعلق اپنی کمٹنٹ ثابت کرنا ہے۔غیرملکی خبررساں ادرے کے مطابق ٹک ٹاک کی مالک کمپنی بائٹ ڈانس کے ترجمان کا کہناتھا کہ پاکستان میں ہمارے صارفین ایک ہفتے سے زائد عرصیسے ٹک ٹاک تک رسائی سے محروم ہیں، پی ٹی اے نے ہماری کاوشوں کوسراہا لیکن اس کے باوجود ہماری سروسز بلاک ہیں، بدقسمتی ہے پاکستان کی متحرک آن لائن کمیونٹی دنیا بھرمیں ہمارے کروڑوں صارفین کو اپنا ٹیلنٹ دکھانے سے محروم ہے۔ٹک ٹاک انتظامیہ نے کہا کہ ایک سال حکومت پاکستان کے تحفظات دور کرنے کے لیے کافی محنت کی ہے، پابندی لگنے کے بعد بھی پی ٹی اے سے رابطے میں ہیں، مقامی قوانین کی پاسداری سے متعلق اپنی کمٹمنٹ ثابت کریں گے۔

مزیدخبریں