خرطوم (این این آئی )سوڈان کے معزول صدر عمر البشیر کے بین الاقوامی فوجداری عدالت کے حوالے کیے جانے کا معاملہ ابھی تک معلق ہے اور اس حوالے سے تفصیلات پر ابہام کا پردہ پڑا ہوا ہے۔ البشیر پر دارفور میں جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کے ارتکاب سے متعلق الزامات ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق اگرچہ سوڈان میں عبوری حکومت نے یہ اعلان کیا تھا کہ وہ ملزمان کو بین الاقوامی عدالت کے حوالے کرنے کی تیاری کر رہی ہے تاہم ابھی تک اس حوالے سے کسی اقدام کا اعلان نہیں کیا گیا۔ البتہ ذرائع نے عرب ٹی وی کو بتایاکہ بین الاقوامی عدالت کی پراسیکیوٹر جنرل فاتو بن سودا کا سوڈانی دارالحکومت خرطوم کا دورہ متوقع ہے۔ اس ممکنہ پیش رفت نے مذکورہ معاملے کے حوالے سے ایک بار پھر کئی سوالات کو جنم دیا ہے۔