عقیدہ ختم نبوت وعظمت صحابہؓ ایمان کاجزوہے: ضیاء اللہ بخاری

ملتان (سپیشل رپورٹر) سید ضیاء اللہ شاہ بخاری نے کہا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت وعظمت اصحاب رسول ہمارے ایمان کاجزوہے ہمارے پیغمبر حضرت محمدؐخاتم النبین ہیں اور سب سے پہلے ختم نبوت کے مجاہد حضرت ابوبکر صدیق ؓ ہیں اس پر امت کا اجماع ہے کہ آپ کے بعد قیامت تک کوئی نبی یا رسوپیدا نہیں ہوسکتا مسلمہ کذاب کا قلع قمع حضرت ابوبکر صدیق ؓنے فرمایا ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان آرٹس کونسل ہال میں"جمعیت اشاعت التوحیدوالسنہ" کی ذیلی تنظیم" نوجوانان توحیدوسنت" ملتان کے زیراہتمام عظیم الشان ختم نبوت کنونشن میں صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا ختم نبوت کنونشن میں مولاناسیدشفاء اللہ شاہ بخاری، مولانانصراللہ خان راشد، مولاناطارق عزیزباجوہ  ودیگرحضرات نے ختم نبوت، عظمت اصحاب رسولؐ ودیگرعقائدونظریات کی درستگی وپختگی پرخطاب کیا 

ای پیپر دی نیشن