حساب کی بات کرنیوالے شریف برادران بتائیں جوہر ٹاؤن کے پلاٹ کہاں گئے، طاہر اشرفی

لاہور(خصوصی نامہ نگار) چیئرمین پاکستان علماء اور وزیراعظم کے معاون خصوصی حافظ طاہرمحمود اشرفی نے ’’استحکام پاکستان‘‘ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر غداران پاکستان میدان میں آرہے ہیں تو وفاداران پاکستان کو بھی میدان میں آنا چاہیے، نوازشریف سب سے بڑے لوٹے تو آپ ہیں۔ ملاقاتوں کی بات کرتے ہو تو تم ایک فون پر اسلام آباد خوشی خوشی گئے۔ نواز شریف اور شہباز شریف کہتے ہیں کہ حساب لیں گے اگر حساب کی بات ہے تو آئی جے آئی کے پلیٹ فارم سے جوہر ٹاون کے پلاٹ کہاں کہاں گئے اس کا بھی حساب دو۔ تمہیں تو جسٹس قیوم جیسے جج  چاہئیں۔ ہم اس ملک کی سلامتی کے اداروں کے ساتھ نہیں کھیلنے دیں گے۔ پاک فوج کے ساتھ قوم کھڑی ہے۔ بلاول بھٹو کو سمجھ آگئی ہے کہ یہ کھیل کسی اور کا ہے اپوزیشن کی پونے گیارہ جماعتیں لندن بیانیے کے ساتھ نہیں۔ سچی بات تو یہ کہ بیٹی اور بھائی بھی لندن بیانیہ کے ساتھ نہیں۔ کانفرنس سے دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...