لاہور(سپورٹس ڈیسک ) قومی ٹی ٹونٹی کپ 2020 کے فائنل میں خیبرپی کے نے سدرن پنجاب کو 10 رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ اپنے نام کر لیا۔پنڈی سٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلے جانے والے فائنل میں سدرن پنجاب کی ٹیم خیبرپی کے کے 207 رنز کے جواب میں 8 وکٹوںپر 196 رنز بنا سکی۔سدرن پنجاب کی جانب سے حسین طلعت نے 63 اور خوشدل شاہ 34 نے رنز بنائے‘ خیبرپی کے کی جانب سے شاہین شاہ اور وہاب ریاض نے تین تین جبکہ عثمان شنواری اور آصف آفریدی نے ایک ایک وکٹیں حاصل کیں۔اس سے قبل سدرن پنجاب کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر گیند بازی کا فیصلہ کیا۔کے پی کی جانب سے کپتان محمد رضوان اور فخر زمان نے اننگز کا آغاز کیا اور پہلی وکٹ کیلئے 76 رنز کی شراکت داری قائم کی۔محمد رضوان 25 رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے۔ فخر زمان 67 رنز بنا کرآؤٹ ہوئے۔محمد حفیظ اور شعیب ملک نے 51 رنز کی شراکت داری قائم کر کے ٹیم کا ٹوٹل 205 رنز تک پہنچا دیا‘شعیب ملک نے22گیندوں پر 56رنز بنائے۔سدرن پنجاب کی جانب سے عامر یامین، زاہد محمود اور محمد عمران نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔شعیب ملک کو میچ جبکہ فخر زمان کو ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔