ملکی دفاع پر مامور اداروں  کیخلاف نوازشریف کی ہرزہ سرائی مسترد کرتے ہیں‘ مصطفیٰ کمال

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نواز شریف کے بیان پر چئیرمین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال نے سخت ردعمل دیا۔ پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہم افواجِ پاکستان اور ملکی دفاع پر مامور اداروں کیخلاف نواز شریف کی ہرزہ سرائی کو یکسر مسترد کرتے ہیں۔ پاکستان کی سلامتی اور امن افواجِ پاکستان اور اداروں کی ہی مرہون منت ہے۔ نوازشریف کے بیانیے سے ملک دشمن عناصر کے حوصلے بلند ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ دشمن اور ملک دشمن عناصر سے نبرد آزما افواج پاکستان اور اداروں کے حوصلے نواز شریف کے بیانیے سے متاثر ہو سکتے ہیں۔ دہشت گردی کیخلاف عالمی جنگ میں پاکستان کی کامیابی افواج پاکستان اور سکیورٹی اداروں کی مرہون منت ہے۔ ماضی کے حکمران اپنی نااہلی کا ملبہ افواجِ پاکستان اور ملکی سالمیت پہ مامور اداروں پر ڈالنے سے باز رہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...