حضورؐ کی آمد سے رنگ و نسل کے تفاخر اور حسب نسب کے سب غرور ختم ہو گئے: رکن الدین‘ جاوید اختر‘ مرزا ارشد و دیگر

Oct 19, 2020

ملتان (نیوز  رپورٹر) مرکزی میلاد کمیٹی شاہ رکن عالم کالونی کے زیراہتمام 29 ویں سالانہ میلاد ریلی میلاد کے معاونین کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کے موقع پر عظیم الشان بین المذاہب اور بین المسالک میلاد مصطفیٰ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ مشیر وزیراعلیٰ پنجاب حاجی جاوید اختر انصاری،میاں ریاض احمد،پیر نوید فرید چشتی، صاحبزادہ طلحہ حسین رضوی،راؤ عبدالقیوم شاہین، مرزا ارشد القادری، بشارت عباس قریشی،بابو عبدالمجید اوردیگر نے شرکت کی۔  مرکزی میلاد کمیٹی کے صدر رکن الدین ندیم حامدی،مشیر وزیراعلیٰ پنجاب حاجی جاویداختر انصاری،متحدہ میلاد کونسل کے صدرمرزاارشدالقادری اور سیکرٹری جنرل راؤ محمد عارف رضوی نے کہا کہ حضور کی آمد سے رنگ ونسل کے تفاخر اورحسب نسب کے غرور سب ختم ہوگئے جبکہ فضیلت کا معیار فقط تقویٰ کو قراردیا گیا۔

مزیدخبریں