وہاڑی‘ ننکانہ صاحب میں ٹریفک حادثات‘ 2 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق

ننکانہ صاحب‘ وہاڑی‘ موڑکھنڈا (نامہ نگاران) لاہور جڑانوالہ روڈ پر بے قابو ویگن سڑک کنارے کھڑی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی۔ دوافراد ہلاک چار شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ریسکیو اہلکاروں نے ویگن کی باڈی کاٹ کر نکالا۔ ویگن ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق بتایا جاتا ہے گزشتہ روز علی الصبح موڑکھنڈا سے جڑانوالہ جانے والی ویگن اڈا بجلی گھر کے قریب تیز رفتاری کے باعث سڑک کنارے کھڑی ٹریکٹر ٹرالی سے اچانک ٹکرا گئی جس سے ویگن میں سوار ارشد اور لیاقت نامی مسافر زخموںکی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے جبکہ عثمان، ناصر، منظور اور خالد شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ریسکیو اہلکاروں نے  ویگن کی باڈی کاٹ کر باہر نکالا اور ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال ننکانہ صاحب داخل کروا دیا جبکہ ویگن ڈرایئور موقع سے فرار ہو جانے میں کامیاب ہو گیا۔ نواحی گائوں 409 ای بی کے قریب تیز رفتار بس کی موٹر سائیکل رکشہ کو ٹکر، حادثہ میں رکشہ پر سوار دو خواتین موقع پر جاں بحق، خاتون سمیت 3افراد شدید زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق409ای بی کے قریب تیز رفتار بس نے موٹر سائیکل رکشہ کو روند ڈالا حادثہ کے نتیجہ میں دو خواتین موقع پر جاں بحق جبکہ خاتون سمیت3افراد شدید زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دے کر ہسپتال منتقل کردیا جاں بحق اور زخمی ہونے والی خواتین 501چک کی رہائشی بتائی جاتی ہیں جبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کردی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...