برلن(نیٹ نیوز)یورپی ملک جرمنی کی صوبائی عدالت نے لبنانی نژاد مسلمان ڈاکٹر کو ایک نامحرم خاتون سے ہاتھ نہ ملانے کی سزا کے طور پر شہریت نہ دینے کا فیصلہ سنا دیا۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق جرمنی کے صوبے بارٹن ورٹمبرگ کی عدالت نے لبنانی نژاد 40 سالہ ڈاکٹر کی درخواست پر 17 اکتوبر کو فیصلہ سنایا۔عدالت نے اگرچہ واضح طور پر یہ نہیں کہا کہ لبنانی نژاد مسلمان ڈاکٹر کو جرمن شہریت نہ دی جائے تاہم عدالت نے کہا کہ مذکورہ شخص کو خاتون سے ہاتھ نہ ملانے کے باعث شہریت نہیں دی جانی چاہیے۔مذکورہ عدالت میں درخواست لبنانی نژاد ڈاکٹر نے ہی دائر کی تھی، جسے 2015 میں بارٹن وٹمبرگ کے دارالحکومت اشٹٹ گارٹ شہر کی عدالت نے شہریت نہ دینے کا فیصلہ دیا تھا۔