بغداد(این این آئی )عراق کی صلاح الدین گورنری میں نامعلوم مسلح افراد نے 12 شہریوں کو اغوا کیا جس کے بعد ان میں سے 8 کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا ہے جب کہ دیگر چار کے بارے میں کسی قسم کی معلومات نہیں مل سکیں۔عرب ٹی وی کے مطابق صلاح الدین گورنری کی پولیس کا کہنا تھا کہ اغوا ہونے والے آٹھ افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ اغوا کاروں نے انہیں سر اور سینے میں گولیاں مار کر قتل کیا اور اس کے بعد ان کی لاشیں سڑک پر پھینک دیں۔ اغوا ہونے والے دیگر چار افراد کے بارے میں معلومات نہیں مل سکیں۔درایں اثنا شہریوں کے قتل عام کے سفاکانہ واقعے کے بعد وزیراعظم نے سیکیورٹی اہلکاروں پرمشتمل ایک وفد صلاح الدین گورنری بھیجا اور ساتھ ہی اس واقعے میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی ہے۔
عراق میں 12افرادکا اغوا،8کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا
Oct 19, 2020