کرونا: سٹیٹ بنک سکیم کے تحت6 کھرب 52 ارب سے زائد کے قرضے ایک سال کیلئے موخر

اسلام آباد ( نوائے وقت رپورٹ) کرونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کی کوششوں میں سٹیٹ بینک کی قرضہ موخر و ری شیڈول کرنے کی سکیم کے تحت اب تک 6کھرب 52 ارب 96 کروڑ 30 لاکھ روپے مالیت کے قرضوں کو ایک سال کیلئے موخر کر دیا گیا ہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالے سے جاری کردہ اعداد وشمارکے مطابق اصل زرکی ادائیگی ایک سال کیلئے موخر کرنے کی سکیم کے تحت 9 اکتوبر 2020ء تک سٹیٹ بینک کو 14 لاکھ، 37 ہزار 405 درخواستیں موصول ہوئیں جن کے ذمہ واجب الادا قرضہ کا حجم 24کھرب 93 ارب 46کروڑ 40 لاکھ روپے ہے؎ ان میں سے13لاکھ 74ہزار 324 درخواستوں کی منظوری دی گئی ہے اور 6کھرب 52 ارب 96کروڑ 30 لاکھ روپے مالیت کے قرضوں کو ایک سال کیلئے موخرکردیا گیا۔ اسی طرح اس سکیم کے تحت ایک کھرب 96 ارب 25کروڑ 70 لاکھ روپے سے زیادہ کے قرضوں کی ری سٹرکچرنگ، ری شیڈولنگ کی منظوری دی گئی ہے۔ اس سکیم کے تحت صارف قرض کا اصل زر ایک سال موخرکرنے کی مشروط اجازت دی گئی ہے۔ یہ سہولت ان  صارفین کیلئے ہے جن کی ادائیگی 31 دسمبر 2019ء تک باقاعدہ ہو چکی ہو‘ قرض ادائیگی موخر کرنے پر بینک کوئی فیس یا سود چارج نہیں کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...