لاہو ر (نامہ نگار) حفیظ سنٹر میںپاک فوج کے جوان نے اپنی جان پر کھیل کر تاجر کی لاکھوں روپے کی نقدی جلنے سے بچا لی۔ پاک فوج کی 57بلوچ رجمنٹ کے جوان انتظار حسین نے بتایا کہ میں جب جائے وقوعہ پر پہنچا تو ایک دکاندار اپنے ساتھیوںکے پائوں پکڑ کر رو رہا تھا کہ کوئی میرے ساتھ اندر چلے میری دکان میں لاکھوں روپے کی نقدی موجود ہے لیکن کوئی بھی اس کے ساتھ چلنے کیلئے تیار نہیں تھا۔ اس دوران میں اس کے ساتھ اند رجانے کے لئے تیار ہو گیا، شٹر جام کھولنے میں کامیاب ہو گئے اور شیشہ توڑ کر اس نے اپنی ساری نقدی نکال لی اور ہم وہاں سے بحفاظت باہر نکلنے میں کامیاب ہو گئے۔