اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان کی کرونا حکمت عملی کی دنیا میں شاندار تعریف کی جا رہی ہے۔ سابق چیف اکانومسٹ ورلڈ بنک نے کرونا اقدامات کو زبردست قرار دے دیا۔ ببری سمرز کا کہنا ہے کہ پاکستان جیسے اقدامات کرکے امریکہ دس ٹریلین ڈالر بچا سکتا تھا۔ ببری سمرز براک اوباما کی اکنامک کونسل کے صدر بھی رہ چکے ہیں۔ ڈبلیو ایچ او‘ ورلڈ کی اکنامک فورم بھی کرونا اقدامات کو قابل تقلید قرار دے چکے ہیں۔ ورلڈ اکنامک فورم نے کہا کہ کرونا اقدامات کے حوالے سے دنیا کو پاکستان سے سیکھنا چاہئے۔ پاکستان کی سول و عسکری قیادت اور انتظامیہ نے قیمتی جانوں کو بچایا‘ پاکستانی قیادت نے عوام کی صحت اور حفاظت کو یقینی بنایا۔کرونا اقدامات کی تعریف ثبوت ہے۔ پاکستانی چیلنجز کو کامیابیوں میں بدل سکتے ہیں۔