کراچی( نیوز رپورٹر) تنظیم ایم کیوایم پاکستان بحالی کے سربراہ ڈاکٹرفاروق ستار نے مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف کے بیانیہ پر ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ افواج پاکستان اور ملکی سلامتی کے اداروں کے خلاف مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف کا بیانیہ انتہائی غیر ذمہ دارانہ اور شرمناک ہے۔ آئین اور ریاست کے تمام اداروں کے وقار کا قیام ہی ملکی استحکام کی ضمانت ہے۔ نواز شریف کی افواج پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی پاکستان کی سلامتی پر سمجھوتہ ہے۔ اتوارکو جاری بیان میں ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ جب بانی ایم کیو ایم کی طرف سے ایسا بیان آیا تو مجھ سمیت تمام اراکین ایم کیو ایم نے ملکی سلامتی کیلئے اسکی مذمت کرتے ہوئے لاتعلقی کا اظہار کیا۔ اراکین مسلم لیگ ن کی جانب سے اس وقت ہمارے اس فیصلے کو بے حد سراہا گیا۔ لندن سے مسلم لیگ ن کے بانی کی طرف سے افواج پاکستان اور ملک کے خلاف بیان پر اراکین مسلم لیگ ن کی طرف سے کیا فیصلہ کیا جاتا ہے اس کا مجھے انتظار ہے۔
نواز شریف کا بیانیہ انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، ڈاکٹرفاروق ستار
Oct 19, 2020