منامہ میں معاہدے پر دستخط: اسرائیل‘ بحرین کے سفارتی تعلقات باقاعدہ بحال

Oct 19, 2020

منامہ (نیٹ نیوز) اسرائیل اور بحرین کے مابین باقاعدہ سفارتی تعلقات کا آغاز ہو گیا۔ اسرائیلی حکام کے مطابق اس سلسلے میں اتوار کے روز منامہ میں تقریب ہوئی۔ تقریب میں دونوں ممالک کے وفود نے سفارتی تعلقات کے معاہدے پر دستخط کر دیئے۔ تقریب میں شرکت کے لئے امریکہ اور اسرائیل مشترکہ طور پر ایک اعلیٰ سطحی وفد بحرین بھیجا گیا۔ یہ وفد پہلی مسافر پرواز میں آیا تھا۔  

مزیدخبریں