اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)سپریم کورٹ آف پاکستان میں 19سے 23اکتوبر 2020تک مقدمات کی سماعت کے لیے6بینچ تشکیل دے دیئے گئے ہیں۔ پر نسپل سیٹ اسلام آباد میں بینچ نمبر ایک چیف جسٹس آف پاکستان مسٹر جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بینچ جسٹس فیصل عرب اور جسٹس اعجاز الا حسن پرمشتمل ہے ۔آئندہ ہفتے اہم دیوانی فوجداری اور انسانی حقوق کے مقدمات کی سماعت ہوگی ۔