اسلام آباد(نیوزرپورٹر) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت پنجاب اور ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اورگرم رہنے کا امکان ہے۔تاہم زیریں سندھ میں چند مقا مات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔سب سے زیادہ درجہ حرارت، لسبیلہ41، چھور40، ماڑہ اور شہید بینظیر آ باد میں 39 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔
آئندہ 24 گھنٹوں میںملک میں موسم خشک اورگرم رہنے کا امکان
Oct 19, 2020