اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)سابق معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزابعض سیاسی رہنمائوں کی جانب سے ان پر کرپشن کے الزامات پر پھٹ پڑے۔اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ کچھ سیاسی لیڈرز دعوے کرتے رہتے ہیں کہ میں نے بہت پیسہ کمایا ہے اور اب بیرون ملک رہائش پذیر ہوں۔میں پاکستان میں موجود ہوں۔میں نے عوامی عہدہ ایک مقدس اعتماد کے ساتھ سنبھالا اور ایمانداری سے خدمت کی۔اس طرح یا کسی اور طرح لیکن میں پاکستان میں ہیلتھ ریفارمز کے لیے کام کرتا رہوں گا۔