خرپور جعلی عاملوں اور جادوگروں   کی فوج تیار

Oct 19, 2020

خیرپور (بیورورپورٹ) خیرپور میں جعلی عاملوں کی فوج تیار خواتین کی اکثریت بھی سفلی کالے جادو سمیت دیگر عملیات والی کے نام سے شہرت رکھنے لگیں،سادہ لوح دیہاتی وشہری دولت اور زندگیوں کو گنوا بیٹھے اور گھروں میں تعویزات کے نام پر اختلافات تلخ کلامی جیسے واقعات ہونے لگے۔کوٹ بنگلہ کے قریب غیر مسلم بادل صرف خواتین کے عامل کے نام سے شہرت رکھ رہے ہیں ان کے پاس مردوں کے علاج کا موکل نہیں خواتین کے تعویزات نکالنے والے موکل ہیں بادل  کو سیاسی سماجی ودیگر اثر رسوخ رکھنے والی شخصیات کی آشیرباد حاصل ہے عامل بادل کے متعلق کہاجاتا ہے کہ وہ 2 دلوں کو ملانے  اور توڑنے کاعلمی ماہر ہے ،مبینہ طورپر خواتین کی عصمت دری جیسے گھنائو نے فعل کا مرتکب بھی ہے بادل کے متعلق حساس ادارے بھی متحرک ہوگئے ہیں تاحال سیاسی اثر رسوخ رکھنے والی شخصیات کی وجہ سے ان کی گرفتاری عمل میں نہ آسکی تھی،جب کہ جناح ومل کالونی،شیشم کالونی،غریب آباد،بڑا علم سمیت شہر کے مضافاتی علاقوں میں جعلی عاملوں نے اپنے آستانے قائم کئے ہوئے جن میں خواتین کی اکثریت بھی  آلہ کار اورخود بھی کالے جادو کے توڑ دودلوں کو ملانے میاں بیوی میں اختلافات پیدا کرنے سمیت دیگر عملیات کے تعویزات کے نام پر سادہ افراد کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں اور بھائی میں پھوٹ بھی ڈالنے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی ہے ،سنی تحریک کے رہنماء   محمد طاہر قادری،جمعیت علماء  اسلام کے مفتی اصغر آرائیں،مفتی احسان اللہ گھمبیرودیگر نے ضلع انتظامیہ سے جعلی عاملوں کے خلاف قانونی اقدام اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزیدخبریں