اہور (کامرس رپورٹر )سارک چیمبر کے صدر افتخار علی ملک نے کہا ہے کہ ملک بھر کی کاروباری برادری نے ملک دشمن عناصر کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کیلئے پاکستان کی بہادر مسلح افواج کے ساتھ کیلئے غیر متزلزل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ انہوںنے پنجاب سے تعلق رکھنے والے چیمبرز آف کامرس کے نو منتخب صدور اور یونائیٹڈ بزنس گروپ کی کور کمیٹی کے مشترکہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی حکومت ، مسلح افواج اور عوام جغرافیائی سرحدوں کے دفاع اور مادر وطن سے دہشتگردی کے خطرے کو ختم کرنے کیلئے پر عزم اور ایک صفحے پر ہیں۔ پاک فوج دنیا کی بہترین افواج میں سے ہے اور کسی کو بھی اپنے غیر ملکی آقاو ں کے مذموم مقاصد اور ذاتی مفادات کے حصول کے لئے اسے بدنام کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ محب وطن کاروباری طبقہ مایوس اور بے راہ عناصر کے ان ٹارگٹڈ اور ریاست مخالف عزائم کو ناکام بنائے گا۔ مسلح افواج ہمارا سب سے بڑا اثاثہ ہیں۔ ملکی ترقی میں اپنا بھر پور کردار ادا کرکے ہم سلامتی اور معیشت کو درپیش چیلنجز کو ناکام بنا سکتے ہیں۔
ملک دشمن عناصر کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کیلئے پاک افواج کیساتھ ہیں : افتخار علی ملک
Oct 19, 2020